اہم سرکاری ادارے میں منظور نظر افرادکی بھرتی کیلئے منصوبہ تیار ،میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں

22  فروری‬‮  2019

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پمز کی انتظامیہ نے خالی آسامیوں پر منظور نظر افرادکی بھرتی کیلئے منصوبہ بندی تیار کرلی گئی ہے ۔ذ رائع کے مطابق اس مقصد کے لئے وفاقی وزیر صحت کو بھی راضی کیا جائے گا ۔372خالی آسامیوں پر اوٹی ایس کے ذریعے لئے گئے امتحانات میں میرٹ پر آنے والوں کے مقررہ وقت پر انٹرویوز نہ کر کے میرٹ کی دھجیاں اڑا ددی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال میں 372 خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے ہسپتال انتظامیہ نے 30 اگست 2018 کو قومی اخبارات میں اشتہارات دیئے جس پر گریڈ 6 سے گریڈ 15 تک کی بھرتیوں کیلئے ماہ اکتوبر میں OTS کے ذریعے امتحان منعقد ہوا ماہ دسمبر میں رزلٹ آؤٹ کردیا گیا ذرائع کے مطابق اوٹی ایس کا رزلٹ آؤٹ ہونے کے بعد اسٹیبلشمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں ان اسامیوں پر انٹر ویو لیکر 16فروری سے قبل کامیاب امیدواروں کی میرٹ پر تعیناتی ضروری تھی مگر پمز انتظامیہ نے اپنی مرضی کے افراد بھرتی کرنے کیلئے دو ماہ کا عرصہ ٹال مٹول کرتے ہوئے گزار دیا ذرائع کے مطابق ٹال مٹول کی پالیسی میں وفاقی وزیر صحت کی مرضی بھی شامل تھی تاکہ اپنے منظور نظر افراد کو بھرتی کرایا جاسکے ہسپتال انتظامیہ کی اقرباء پروری اور نااہلی کی وجہ سے جہاں ایک طرف حکومتی خزانے سے لاکھوں روپے کا ضیاع ہوا ہے وہی میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے ذرائع نے روزنامہ جناح کو بتایاکہ قوانین کے مطابق ان خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے نئے سرے سے اشتہارات جاری کئے جانے چاہئیں ذرائع کے مطابق گریڈ ایک سے 5تک کی بھرتی کیلئے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر پمز نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے منظور نظر افراد کو اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کئے ہیں بھرتیوں کے ان معاملات پر جب ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تمام معاملات سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جب بھی کوئی بھرتی کی تو میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھ کر کی ہے البتہ جو آسامیاں لیٹ ہوئیں ان میں ہسپتال انتظامیہ کا کوئی رول نہیں وفاقی حکومت کی وجہ سے ردوبدل ہوا ہے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…