بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کے6 ماہ میں بجٹ خسارہ 1ہزار 30ارب ہوگیا،مفتاح اسماعیل کے افسوسناک انکشافات

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 6ماہ میں بجٹ خسارہ 796 ارب سے 1030 ارب ہوگیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 6 مہینے کے معاشی اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں اور وہ اچھے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جانتا ہوں وزیراعظم خوبصورت ہیں لیکن ان کی خوبصورتی6مہینوں کی معاشی تنزلی کو نہیں روک سکتی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجٹ خسارہ 796ارب سے بڑھ کر ایک ہزار 30 ارب ہوگیا،پی ٹی آئی نے 71 سالوں میں مالی سال کی پہلی ششماہی کا ریکارڈ خسارہ کیا۔انہوں نے کہاکہ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آمدنی دگنی کرنے کا دعوی کیا تھا،میرے اندازے ہیں کہ رواں سال تاریخ کا بلند ترین بجٹ خسارہ ہوگا۔سابق وزیر خزانہ نے دعوی کیا کہ نیپرا نے پی ٹی آئی حکومت سے کہا ہے کہ واضح کرے کہ سستی ایل این جی اور کوئلے سے چلنے والے پلانٹ کیوں نہیں چلاتے۔انہوں نے کہا کہ نیپرا نے یہ بھی استفسار کیا کہ حکومت کیوں زیادہ مہنگے فرنس آئل سے پلانٹس چلارہی ہے؟پی ٹی آئی کی طرف سے اس غیرمنطقی اور بدعنوان فیصلے کا کیا نتیجہ نکلا؟ کیا نیپرا نیحکومت کو اس کی اجازت دی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہماراٹیرف ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ بڑھ گیا ہے،اگر اس کا اعلان کر دیا گیا تو مطلب یہ ہوگا کہ عوام مارچ کے بل میں 21 ارب40 کروڑ روپے زائد کریں گے،اس کاذمہ دارکون ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…