گجرات (آن لائن ) گجرات کے علاقے چک جانی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی، 2 بیٹیوں اور بیٹے کو ڈنڈے اور چھری کے وار سے قتل کیا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم فیاض نے خود کو بھی
آگ لگائی جس میں ملزم خود بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔پانچوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ابتدائی طورپر واقع گھریلو جھگڑے کا ہی معلوم ہوتا ہے۔