منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی نظریں نئے پاکستان پر جم گئیں،چین ،امارات،سعودی عرب،ترکی ،ملائشیاء اور قطر کے بعد فرانس بھی میدان میں آگیا،بڑی پیشکش کردی

datetime 21  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر ڈاکٹر مارک باریٹی نے کہا کہ فرانس پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات کو مزید بہتر کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 8کروڑ میڈل کلاس فرانس کی کمپنیوں کیلئے پرکشش مارکیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان موجودہ تجارتی حجم اتنا حوصلہ افزاء نہیں ہے اور اگر دونوں ممالک پرعزم کوشش کریں اور نجی شعبوں کے ساتھ تعاون کریں تو باہمی تجارت کو کافی بہتر کیا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فرانس کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کی باہمی تجارت محدود اشیاء پر مشتمل ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک مزید اشیاء میں تجارت کرنے کی کوشش کریں جس سے دوطرفہ تجارت میں خاظر خواہ اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کی سہولت ملنے سے یورپ کے ساتھ پاکستان کی برآمدات میں 60فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل پر زیادہ انحصار کرنے کی بجائے پاکستان کو چاہیے کہ میڈیکل کا سامان، ویلیو ایڈیڈ ایگرو فوڈ پراڈیکٹس، ڈیری پراڈیکٹس اور دیگر مصنوعات پر زیادہ توجہ دے جس سے فرانس سمیت یورپ کے ساتھ اس کی برآمدات میں مزید ضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے مابین رینیوایبل انرجی، پن بجلی کے ٹربائن، فارماسوٹیکلز، زراعت، توانائی، پانی اور ہیلی کاپٹر اور تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون کے عمدہ مواقع پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں فرانس کی کمپنیوں کیلئے پاکستان میں کاروبار کرنے کے موضوع پر ایک فورم منعقد کیا گیا تھا اور مستقبل قریب میں اسی طرح کا ایک اور فورم منعقد کیا جائے گا تا کہ فرانس کی مزید کمپنیوں کو پاکستان کی طرف راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ فرانس کا سفارتخانہ پاکستان کی تاجر برادری کے فرانس کے ساتھ کاروبار کرنے کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ 2017میں پاکستان اور فرانس کی باہمی تجارت 1.4ارب یورو تھی جو ان کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک نجی شعبوں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے پر توجہ دیں جس سے دوطرفہ تجارت کو بہتر کرنے کی طرف مثبت پیش رفت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا سامان، آلات جراحی، چمڑے کی مصنوعات، گلاوز، ٹیکسٹائل مصنوعات، یونیفارمز، موسیقی کے آلات، کیچن کا سامان اور ملٹری یونیفارم کے بیجز سمیت پاکستان کی متعدد مصنوعات مناسب قیمت پر

فرانس کی مارکیٹ میں بہتر مقبولیت حاصل کر سکتی ہیں لہذا فرانس ان مصنوعات کو پاکستان سے درآمد کرنے کی کوشش کرے ۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انور سیٹھی نے کہا کہ چیمبر فرانس کے سفارتخانے کے ساتھ مل کر پاکستان و فرانس کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کرے گا تا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ فرانس کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں کاروباری شراکتیں ور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی حوصلہ افزائی کرے جس سے دونوں ممالک کی معیشتوں کیلئے فائدہ مند نتائج برآمد ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…