منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز،پاک فوج کے افسر میجر جنرل ضیا الرحمٰن اقوام متحدہ مشن کے فورس کمانڈر مقرر

datetime 21  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے پاکستان آرمی کے میجر جنرل ضیا الرحمن کو مغربی سہارا (مینورسو) میں ریفرنڈم کیلئے اقوام متحدہ کے مشن کا فورس کمانڈر مقرر کردیا۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میجر جنرل ضیا الرحمٰن کو چین کے میجر جنرل ژیاؤ جن وینگ کی جگہ یہ عہدہ سونپا گیا ہے جن کا اس دورے پر ملازمت کا 17فروری کو خاتمہ ہو گیا۔بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل مینورسو کے لیے

میجر جنرل وینگ کی مثالی سروس اور خدمات پر ان کے شکر گزار ہیں۔میجر جنرل ضیا الرحمن قومی اور عالمی سطح پر فوجی قیادت کا 30سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس میں کمانڈ، اسٹاف اور وار کالج سطح پر بحیثیت کمانڈر آف فارمیشنز آف آپریشنز اور ڈائریکٹر اسٹاف تعیناتیاں شامل ہیں وہ دیگر سطح پر بھی قائدانہ کردار ادا کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس میں ڈیمو کریٹک رپبلک آف کانگو میں اقوام متحدہ آرگنائزیشن مشن میں فوجی مبصر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا شامل ہے۔2015 سے 2016 تک وہ فلوریڈا میں امریکی سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹرز سینئر قومی نمائندے کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے جبکہ حال ہی میں میجر جنرل ضیا الرحمن 2016 سے 2017 تک انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر اور 2017 سے انفنٹری ڈویژن کے کمانڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔ضیا الرحمن نے کاکول کی پاکستان ملٹری اکیڈمی سے بیچلر آف سائنس اور لاہور کے انسٹیٹیوٹ آف گریجویٹ سائنسز کے کینیڈین اسکول آف مینجمنٹ سے ایڈمنسٹریشن ڈگری حاصل کی ہے۔انہوں نے کوئٹہ کی یونیورسٹی آف بلوچستان سے بیچلر آف سائنس (آنرز)، کوئٹہ کے کمانڈر اینڈ اسٹاف کالج سے ماسٹر آف سائنس کی ڈگری اور اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس سے ماسٹرز آف سائنس(آنرز) اور فلسفے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…