بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد نے عمران خان کا ایک اور مطالبہ پورا کردیا، عمرہ زائرین کیلئے سٹیکر ویزا ختم ، اب پاکستانی کیسے سعودیہ جا سکیں گے؟شاندار اعلان کردیا گیا

datetime 20  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /فیصل آباد(آن لائن)وزیرا عظم عمران خان کا ایک اور خادم حرمین شریفین ولی عہد محمد بن سلمان نے مطا لبہ پورا کردیا سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان کے عمرہ زائرین کے لئے سٹیکر ویزا ختم کرنے کا اعلان، وزرات حج وعمرہ نے حکم نامہ جاری کردیا، اب پاکستانی عمر ہ زائرین ای ویزا کے ذریعے سعودی عرب جائیں گے پاکستانیوں میں فیصلے سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آن لائن کے مطابق خادم حرمین شریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستا ن پر پاکستان وزیر اعظم نے عمرہ زائرین کے لئے ویزا کی آسانی کا مطالبہ کیا تھا جس پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے عمرہ زائرین کو بھی ان ممالک میں شامل کر لیا ہے جن کو ای سسٹم کے ذریعے سعودی عرب جانے کا موقع ملے گا۔ اس سلسلہ میں حج آرگنائزر ایسوسی آف پاکستان کے سابق چیئرمین حافظ شفیق کاشف نے سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان کے عمرہ زائرین کے لئے سٹیکر ویزا ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے عمرہ زائرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ماضی میں سٹیکر ویزا کی وجہ سے زائرین بری طرح متاثر ہوتے رہے ہیں اور سعودی سفارت خانوں میں کام کی زیادتی کی وجہ سے عازمین عمرہ زائرین کو ویزا کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لہذا اس فیصلے سے عمرہ زائرین پیپر ویزا کے ذریعے ہی سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ جن چار ممالک کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے اس میں پاکستان کو شامل کرنا پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے اعزاز کی بات ہے جس پر پاکستانی قوم خادم حرمین شریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر صالح بنتن کی شکر گزار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد ٹریول ٹریڈ انڈسٹری میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ اس سال بھی عمرہ زائرین کی سب سے بڑی تعداد پاکستان سے ہے ۔حافظ شفیق کاشف نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حج وعمرہ پر دو ہزار ٹیکس بھی ختم کیا جائے-

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…