کلبھوشن کیس کا ایران سے کوئی تعلق نہیں، اسے کہاں سے گرفتار کیا گیا؟عالمی عتالت میں پاکستانی وکیل کے انکشافات

19  فروری‬‮  2019

دی ہیگ(آن لائن) عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس میں پاکستانی وکیل خاور قریشی نے بھرپور دلائل دیے، پاکستانی وکیل نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کیس کا ایران سے کوئی تعلق نہیں، کلبھوشن کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، خاور قریشی نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے انٹرویو کا بھی حوالہ دیا، اجیت نے اپنے انٹرویو میں بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کا اعتراف کیا اور کہا کہ پاکستان بلوچستان سے ہاتھ دھو دے گا۔ تفصیلات کے مطابق

دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پاکستانی گرفتاری کیس میں دلائل دیے۔ عدالت میں پاکستانی جسٹس تصدیق جیلانی بیماری کے باعث آج پھر پیش نہ ہوسکے۔ تاہم خاور قریشی نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ کلبھوشن کیس کے دوران بھارت نے ہمیشہ بداعتمادی کا مظاہرہ کیا۔حسین مبارک پٹیل کے نام پاسپورٹ 2003ء4 میں جاری ہوا۔ حسین مبارک پٹیل کے نام پاسپورٹ کی تجدید 2014ء4 میں کی گئی۔ حسین مبارک کے پاسپورٹ پر درج ایڈریس کی جائیداد کلبھوشن کی ماں کی ملکیت ہے۔ خاور قریشی نے کہا کہ کلبھوشن یادیوکے معاملے کا ایران سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کلبھوشن یادیو کو ایران سے نہیں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔ کلبھوشن کے ایران سے اغوا کی کہانی بے بنیاد ہے۔عدالت میں پاکستانی وکیل خاور قریشی نے اپنے دلائل کے دوران بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے ایک انٹرویو کا حوالہ بھی دیا۔ انٹرویو میں اجیت نے بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کا اعتراف کیا تھا۔ اجیت کا کہنا تھا کہ پاکستان بلوچستان سے ہاتھ دھو دے گا۔ اجیت نے مزید کہا کہ کلبھوشن نے بلوچستان میں دہشتگردی میں اہم کردار ادا کیا۔کلبھوشن پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا ایک آلہ کار تھا۔ پاکستانی وکیل نے عدالت نے میں مؤقف اپنایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں فوج بھجوانے والا دنیا میں سب سے بڑا ملک ہے۔

جبکہ بھارت سچائی کا راستہ روکنے کیلئے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بتائے قونصلر رسائی معاہدے کا کلبھوشن پر اطلاق کیوں نہیں ہوتا؟ بھارت کا 47 سال کی عمر میں کلبھوشن کا ریٹائرمنٹ کا کہنا ناقابل فہم ہے۔خاور قریشی نے کہا کہ ویانا کنونشن کے تحت کیس میں ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فورم موجود ہے۔ بھارت نے کلبھوشن یادیوکی شہریت سے متعلق ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے نہیں بتایا کہ

وہ حسین مبارک پٹیل ہے یا کلبھوشن یادیو ہے؟ اب ایک شخص کی شناخت مصدقہ ہی نہیں تو قونصلر رسائی کیسی؟ مودی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ نے بلوچستان کو غیرمستحکم کرنا شروع کیا۔ کلبھوشن کی ایران سے گرفتاری کے بعد بھارت نے کیا تحقیقات کیں؟ کلبھوشن جادھوکے پاس مسلمان نام سے پاسپورٹ کیوں موجود تھا؟ خاور قریشی نے عدالت میں بھارتی صحافی کیرن تھاپر اور پروین سوامی کی دی گئی رپورٹس کے حوالے بھی پیش کیے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…