کوئٹہ(این این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ دوروز کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع ژوب ، شیرانی ، موسیٰ خیل ، قلعہ سیف اللہ ، لورالائی ، بارکھان ، کوئٹہ ، قلعہ عبداللہ ، مستونگ ، نوشکی ، چاغی ، سبی ، ہرنائی ، کوہلو ، ڈیرہ بگٹی ، بولان ، نصیرآباد ، جھل مگسی ، جعفرآباد قلات ، خضدار ، خاران ،پنجگور ، تربت ، آواران ، لسبیلہ اور گوادر میں آج
درمیانی اور تیز بارشوں کا امکان ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ آئندہ دو روز کے دوران صوبے کے مختلف علاقو ں میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ شہر میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت0 رہا ۔