جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

وہ حسین مبارک پٹیل ہے یا کلبھوشن یادیو؟ ،شہریت کا اعتراف نہیں کیا تو قونصلر رسائی کا مطالبہ کیسا؟ نیوی کمانڈر نے مسلم شناخت والا پاسپورٹ کیوں رکھا؟ پاکستان کے جاندار دلائل،بھارتی وکیل سر پکڑ کربیٹھ گئے

datetime 19  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دی ہیگ(این این آئی) کلبھوشن یادیو کیس کی عالمی عدالت میں سماعت کے دور ان پاکستانی وکیل خاور قریشی کے جاندار دلائل سن کر بھارتی وکیل سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔منگل کو خاور قریشی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں جاندار دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے شہریت کا اعتراف نہیں کیا تو قونصلر رسائی کا مطالبہ کیسا؟ نیوی کمانڈر نے مسلم شناخت والا پاسپورٹ کیوں رکھا؟ سینتالیس سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا بیان ناقابل فہم، ہمپٹی ڈمپٹی کی طرح بھارت بھی دیوار پر بیٹھا ہے۔

کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں دہشتگردی کی طویل فہرست ہے۔عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستانی وکیل خاور قریشی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گزشتہ روز کئی اہم سوالوں کے جواب نہیں دیئے۔ کلبھوشن یادیو پر بھارتی موقف مضحکہ خیز ہے۔ ماضی میں بھارت کی نمائندگی بھی کر چکا ہوں۔ بھارت پاکستان کے سوال کا جواب دینے سے تحریری انکار کر چکا ہوں۔خاور قریشی نے اپنے دلائل میں کہا کہ بھارت کے پاس کمانڈر کلبھوشن یادیو سے متعلق کوئی حکمت عملی نہیں ہے، بھارت نے پاکستان کو آج تک کلبھوشن یادیو کا اصل پاسپورٹ نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کا موقف ہے کلبھوشن یادیو ریٹائرڈ افسر تھا لیکن اس کی شہریت سے تاحال واضح نہیں کیا گیا۔ بھارت نے نہیں بتایا وہ حسین مبارک پٹیل ہے یا کلبھوشن یادیو؟ جب ایک شخص کی شناخت مصدقہ نہیں تو قونصلر رسائی کیسی؟پاکستانی وکیل نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بھارت نے کیا تحقیقات کیں؟ ان کے پاس مسلم نام کا پاسپورٹ کیوں تھا؟ کلبھوشن کو ایران سے اغوا کرنے کے الزام کا کیا ثبوت ہے؟ ایران سے پاکستان کے درمیان 9 گھنٹے سفر کا کیا ثبوت ہے؟انہوں نے جاندار دلائل دیتے ہوئے کہا بھارت نے کلبھوشن کی شہریت کا اعتراف نہیں کیا، بھارت قونصلر رسائی کا مطالبہ کیسے کر سکتا ہے؟ کلبھوشن کے پاسپورٹ سے متعلق برطانوی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…