اسلام آباد (این این آئی)پلوامہ حملہ پربھارتی دھمکیاں افغان مفاہمتی عمل پر بھی اثر انداز ہونے لگیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی طرف سے کسی جارحیت کی صورت میں پاکستان افغان امن عمل میں تعاون نہیں کرسکے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق مشرقی سرحد پر کشیدگی کی صورت میں پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری جاری نہیں رکھ سکے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی
جانب سے واضح پیغام امریکا کو پہنچا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت تناؤ کی وجہ سے ہی زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہوا۔ ذرائع کے مطابق پلواما واقعہ کے فورا بعد امریکی وزارت خارجہ کے بیان پر بھی پاکستان نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے بیان پر پاکستان کے تحفظات سیکرٹری خارجہ نے امریکی ناظم الامور کے سامنے رکھے ۔