منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

زرداری اور شہباز شریف کرپٹ اور نوسرباز ہیں انہیں سعودی ولی عہد سے کیوں نہیں ملوایاگیا؟فیاض الحسن چوہان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 19  فروری‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیا ض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پلوامہ کی دہشتگردی میں پاکستان کے ملوث ہونے کا دور دور تک شائبہ نہیں ملتا۔عمران خان نے مودی سرکار کو سمجھا دیا ہے کہ دونوں ایٹمی ملک ہیں،سرجیکل سٹرائیک کوئی بچوں کا کھیل نہیں،پاکستان میں اسوقت کوئی بھگوڑا حکمران نہیں،عمران خان کا دل عوام کیلئے دھڑکتا ہے نا کہ چینی اور لوہے کے کارخانوں کیلئے۔اب وہ لیڈر ہے جو مودی کے سامنے بات کر سکے،زرداری اور

شہباز شریف کرپٹ اور نوسرباز ہیں انہیں سعودی ولی عہد سے کیسے متعارف کرواتے۔ صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پلوامہ کی دہشتگردی میں پاکستان کے ملوث ہونے کا دور دور تک شائبہ نہیں ملتا۔عمران خان نے مودی سرکار کو سمجھا دیا ہے کہ دونوں ایٹمی ملک ہیں،سرجیکل سٹرائیک کوئی بچوں کا کھیل نہیں،پاکستان میں اسوقت کوئی بھگوڑا حکمران نہیں،عمران خان کا دل عوام کیلئے دھڑکتا ہے نا کہ چینی اور لوہے کے کارخانوں کیلئے۔اب وہ لیڈر ہے جو مودی کے سامنے بات کر سکے۔اب مودی نے کوئی غلطی کی تو پوری بھارتی عوام یاد کرتی پھرے گی۔چاہے سمجھوتا ایکسپریس کا واقعہ ہو یا پلوامہ کا یہ بی جے پی کا اپنا ڈراماٹائزڈ کام ہے۔سابق بھارتی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بی جے پی انتہا پسندی کے پیچھے ہے۔سابق بھارتی جنرل نے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ اس نے اپنے دور میں پاکستان کے اندر کارروائیوں کیلئے فوج کے اندر ایک ونگ بنا رکھا تھا۔بلی اور کبوتر کی ہلاکت کا الزام بھی پاکستان پر لگایا جاتا ہے, ایسی الزام تراشیاں بند ہونی چاہیے۔بی جے پی سرکار ڈانوا ڈول ہو چکی, الیکشن میں شکست نظر آچکی ہے۔زرداری اور شہباز شریف کرپٹ اور نوسرباز ہیں انہیں سعودی ولی عہد سے کیسے متعارف کرواتے۔کیا ہم باہر سے آئے مہمانوں سے انکا یہ تعارف کرواتے کہ

یہ ہیں وہ ڈاکو اور کرپٹ عناصر۔اخلاقی طور پر سعودی ولی عہد سے ملاقات میں انکو بلانا بنتا ہی نہیں تھا۔سعودی ولی عہد نے پہلی بار اپنے ملک میں کرپشن کا صفایا کروایا۔نواز شریف کی طبیعت پر آل شریف نے پچھلے دو ماہ تک پروپیگنڈہ کیا۔نوازشریف نے دل کے مرض کی شکایت کی تو ہم پی اے سی لے گئے۔نواز شریف نے اب گائنی وارڈ کا انتخاب کر کے خود کو مذاق کا نشانہ بنوایا۔ اصل بات یہ ہے کہ نوازشریف کا پاکستان میں نہ دل لگ رہا نہ ہی دا لگ رہا۔نواز شریف لندن جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت شجرکاری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔شجرکاری ہمارے قومی ایجنڈ ے کا حصہ ہے،ہم نے پنجاب کو سرسبز و شاداب بناناہے۔وطن عزیز کو سر سبز بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔نوجوان اور طلبا و طالبات کوبھی شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔پنجاب وفاق کے حصے سے ایک ارب پودے لگائے گا۔رواں سیزن میں ایک کروڑ پودا لگانے کا ہدف ہے۔یہ وہی لیڈر کر سکتا ہے جو انسانی ترقی کا سوچتا ہو۔پہلے کے پی میں بلین ٹری منصوبہ کامیاب ہوا اب پورے ملک میں کامیاب کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…