صوبائی افسران کیخلاف نیب کو تحقیقات سے روکیں ، خیبرپختونخوا کے افسران کا وزیراعظم سے مطالبہ،خط لکھ ڈالا

18  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) صوبہ کے پی کے کے اعلیٰ افسران نے وزیراعظم پاکستان کو ایک خط کے ذریعے استدعا کی ہے کہ وہ نیب حکام کو صوبائی حکومتوں کے افسران کے خلا ف کرپشن کی تحقیقات سے روکیں صوبائی افسران کے خلاف کرپشن تحقیقات کی ذمہ داری صوبائی محتسب کو سونپی جائے اور اس مقصد کیلئے باقاعدہ قانون سازی بھی کی جائے۔

کے پی کے پی سی آفیسرز ایسوسی ایشن نے یہ خط گزشتہ روز تحریر کی ہے جبکہ خط کی کاپی آن لائن کو حاصل ہے۔ خط کے مطابق افسران نے وزیراعظم سے استدعا کی کہ وہ نیب کو ہدایت کریں کہ کرپشن تحقیقات کے دوران افسران کے نام میڈیا کے حوالے نہ کریں کیونکہ میڈیا میں نام آنے پر افسران کو مجرم عوام کی نگاہ میں سمجھا جاتا ہے ۔ افسران نے استدعا کی ہے کہ تحقیقات میں تعاون کرنے والے افسران کو گرفتار کرنے سے نیب کو روکا جائے۔ تحقیقات کے دوران کسی افسر کو گرفتار کرنا اس کے تشخص کو داغدار کرنے کے مترادف ہے تاہم جب کسی افسران پر جرم عائد ہوجائے تو پھر گرفتار کیا جائے۔ کسی افسر کو تحقیقات میں بے گناہ قرار دیا جائے تو پھر احتساب کرنے والے افسران اور نیب کو کھلے عام اس افسر سے معافی مانگنی ہوگی تاکہ اس کی عزت کو عوام کی نظروں میں بحال کیا جاسکے۔ افسران نے مطالبہ کیا ہے کہ نیب کے افسران کو ہر شعبہ میں ماہر ہونا چاہیے اور ملزم سے زیادہ نیب کے افسران کو اس فیلڈ کا تجربہ حاصل ہو تاکہ وہ تحقیقات شفاف اور قواعد کے مطابق پوری کر سکیں۔ افسران نے مطالبہ کیا ہے کہ قوانین میں ترمیم کرکے ملزمان کے خلاف جرم کے ثبوت اکٹھا کرنے کا بوجھ اور ذمہ داری نیب پر ڈالی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں افسران نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے افسران کو ثبوت فراہم کرکے مخالفت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…