اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے وزیر اعظم ہاؤس پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیاگیا ، جس میں متعدد یسی اور کانٹینٹل کھانے پیش کیے گئے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دوروزہ سرکاری دورے کے موقع پر جہاں پوری قوم پرجوش تھی وہیں وزیراعظم عمران خا ن کی جانب سے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جبکہ صدرمملکت عارف علوی نے بھی سعودی ولی عہد کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا۔ وزیر اعظم ہاؤس
سے جاری کردہ دعوت نامے کے مینو میں لبنانی سوپ، فرائی مچھلی، دنبے کی ران روسٹ ، سپینش رول، مٹن چپلی کباب، مٹن بریانی ، چکن کونا (آرگینک ) مٹن نمکین گوشت اور عربی سلاد شامل تھے جبکہ میٹھے میں سلطانہ سٹیم پڈنگ اور گاجر کا حلوہ بھی پیش کیا گیا ، اس کے علاوہ تازہ پھل اور گرین ٹی بھی مہمانوں کی تواضع کیلئے شامل کی گئی ۔واضع رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو سرکاری دورے کے بعد نور خان ائیربیس سے روانہ ہوگئے۔