اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

نیب کی رمضان شوگر ملز کیس میں تحقیقات مکمل ریفرنس احتساب عدالت داخل،شہباز شریف اور حمزہ شہباز ملزم نامزد،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 18  فروری‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیور و لاہور کی جانب سے رمضان شوگر ملز کیس میں جاری تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے ہوئے ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں داخل کردیاگیا ۔ جس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف وسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف وڈائریکٹر رمضان شوگر ملز حمزہ شہباز پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور حکومتی خزانے کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرتے ہوئے مبینہ طوپر 21کروڑروپے نقصان پہنچانے کے الزام عائد کئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم میاں محمد شہباز شریف کو رمضان شوگر ملز بطور وراثتی جائیداد منتقل ہوئی جسے بعد ازاں حمزہ شہباز کے نام منتقل کر دیا گیا تاہم1990میں حکومتِ پنجاب کے ادارے انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرتے ہوئے پابند کیا گیا کہ 18ماہ کے دورانیہ میں مِل کے فضلہ جات کی محفوظ نکاسی کیلئے مخصوص نالہ کی تعمیر کی جائے جس پر انتظامیہ کی جانب سے طویل عرصہ تک عملدرآمد نہ کیا گیا۔ اس دوران رمضان شوگر ملز انتظامیہ مبینہ طور پر اضافی ویسٹ زیرِ زمین داخل کرتی رہی چنانچہ پر زور عوامی دباؤ پر من پسند مقاصد حاصل کرنے کیلئے ایک خود ساختہ درخواست پر عملدرآمد کرتے ہوئے مئی2014میں اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کیجانب سے ایک انتہائی متنازعہ حکم نامہ جاری کیا گیا جس کے مطابق حکومتی خزانے سے نا صرف نالہ کی تعمیر بلکہ تعمیر کے حوالے سے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کی منظوری بھی اسی Directiveمیں دے دی گئی جو حکومتی خزانے کو ذاتی مفاد میں استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر 21کروڑ روپے نقصان کا موجب بنا۔ٍتمام گواہوں کی گواہی کے بعد اور ٹھوس شواہد کے حصول پر نیب حکام کیجانب سے دونوں ملزمان میاں محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں تحقیقات مکمل کرتے ہوئے ریفرنس مزید کارروائی کیلئے احتساب عدالت لاہور میں داخل کر دیا گیا۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…