اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف کے علاج معالجے کی وجہ سے جناح ہسپتال میں پریشانی کا شکار ایک مریض نے عدالت سے رجوع کر لیا،سنگین الزامات عائد

datetime 18  فروری‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے علاج معالجے کی وجہ سے جناح ہسپتال میں پریشانی کا شکار ایک ملزم نے عدالت سے رجوع کر لیا ۔کینسر کے مرض میں مبتلا ملزم منتظر حسین عرف مانی کا جناح ہسپتال میں علاج چل رہا تھا جس نے سیشن عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج عاصم منصور نے درخواست پر سماعت کی۔مریض کی جانب سے منصور الرحمان آفریدی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی جیل سے ہسپتال منتقلی سے دیگر مریضوں کو ڈسچارچ کیا جا رہا ہے، کینسر کے مریض

پر نواز شریف کی وجہ سے ظلم کیا جا رہا ہے،نواز شریف سزا یافتہ قیدی ہیں جبکہ میرا کلائنٹ قتل کیس میں ملزم ہے، دونوں مریض ہیں،کینسر کے مریض کو نواز شریف کی وجہ سے جیل منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ نواز شریف کیلئے وارڈ کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔وکیل نے کہا کہ ائین کے تحت تمام شہری برابر حقوق رکھتے ہیں قانون کی نظر میں ملزم قیدی سے بہتر ہے ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ مریض ملزم کی جیل منتقلی روکی جائے۔جس پر عدالت نے کینسر کے مریض کے حوالے سے رپورٹ منگل تک طلب کر لی۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…