منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی ہسٹری اور ٹیسٹوں کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد سفارشات حکومت کو ارسال کردیں ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 18  فروری‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی)جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی ہسٹری اور مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات حکومت کو ارسال کردیں ، میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل نے کہا ہے کہ اپنا کام مکمل کرکے علاج کیلئے لائحہ عمل بناکر دیدیا ہے ، نوازشریف کو علاج کی ضرورت ہے اس لئے وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ٹیسٹوں اور ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر کوئی خطرہ نظر نہیں آیا۔

جناح ہسپتال میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے تفصیلی معائنے کے بعد سفارشات پر مبنی رپورٹ حکام کو ارسال کر دی ہے ۔ہمیں پہلے بورڈز کی رپورٹس کی کاپی بھی مل گئی تھیں جبکہ کچھ ٹیسٹ ایسے ہیں جو یہاں کئے گئے ان کے حوالے سے بھی حتمی جائزہ لینے کے بعد ہم نے اپنا کام مکمل کرکے سفارشات ارسال کردی ہیں ۔ بورڈ نے اپنا کام مکمل کر کے علاج معالجے کیلئے لائحہ عمل دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام علاج معالجے کے پلان کے بعد ختم ہو گیا ہے ، مریض کی خواہش ہے کہ وہ یہاں علاج کرانا چاہتا ہے یا نہیں اورمریض کی مرضی کے بغیر علاج نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جناح ہسپتال یہ نہیں کہہ رہا کہ ہم علاج نہیں کریں گے یا علاج نہیں کر سکتے ، ٹیسٹوں کے مطابق اور حالت کو دیکھتے ہوئے فوری طو رپر کوئی خطرہ نظر نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ حکام سمجھیں گے تو یہاں علاج جاری رہے گا اور جو بھی ہدایات ملیں گی اس کے مطابق عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مریض کی رپورٹس اس کا کانفیڈیشنل رائٹ ہے او رآپ کو بتایاہے کہ انکے علاج کے حوالے سے لائحہ عمل بنا دیا ہے ۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ جناح ہسپتال میں ہر طرح کے علاج معالجے کی سہولیات میسر ہیں تاہم اس کا فیصلہ حکام نے کرنا ہے کہ جناحکی سروسز درکار ہیں یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بورڈ نے آگے کسی بورڈ پر ذمہ دار ی نہیں ڈالی بلکہ حتمی سفارشات پیش کی ہیں ۔ نواز شریف کو علاج کی ضرورت کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں علاج کی ضرورت ہے تو وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…