لاہور ( این این آئی) وفاق کے زیر انتظام سرکاری محکموں کی اٹھارویں مردم شماری کے تحت گزیٹڈ افسران سے تفصیلات طلب کر لی گئیں ،جاری کئے گئے پرفارمے میں دوہری شہرت، بیوی کی شہریت ،گاڑیوں ،جائیدادوں ،بچو ں او ران کی تعلیم سمیت دیگر معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تمام سول محکموں کی 18ویں مردم شماری کے تناظر میں کے گزیٹڈ افسران کو جاری پرفارمے میں تمام کوائف سے آگاہی دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پرفارمے کے مطابق افسران سے متعلقہ ڈویژن ، وزارت اوریکم جولائی 2018ء سے عہدے کی پوزیشن سے متعلق پوچھا گیا ہے ۔پرفارمے میں نام ،ولدیت جنس ، شناختی کارڈ نمبر ، بلڈ گروپ ، پاسپورٹ نمبر ، دوہری شہریت ، ازداوجی حیثیت ، اہلیہ کی شہریت ، اہلیہ کے سرکاری ملازم ہونے کی صورت میں معلومات ، بچوں کی تعداد ،ان کی تعلیمی معلومات ، مذہب ، انشورنس ، گاڑیوں، جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات ، جسمانی معذوری ، سرکاری ملازمت کے آغاز کی تاریخ اور یکم جولائی 2018کو موجوہ عہدہ اور گریڈ کی معلومات مانگی گئی ہیں ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایات دی گئی ہیں کہ گزیٹڈ افسران کو جاری کئے گئے پرفارمے کے تحت مکمل کوائف حاصل کئے جائیں ۔ وفاق کے زیر انتظام سرکاری محکموں کی اٹھارویں مردم شماری کے تحت گزیٹڈ افسران سے تفصیلات طلب کر لی گئیں ،جاری کئے گئے پرفارمے میں دوہری شہرت، بیوی کی شہریت ،گاڑیوں ،جائیدادوں ،بچو ں او ران کی تعلیم سمیت دیگر معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تمام سول محکموں کی 18ویں مردم شماری کے تناظر میں کے گزیٹڈ افسران کو جاری پرفارمے میں تمام کوائف سے آگاہی دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔