شہباز شریف ،مریم نواز کی جناح ہسپتال میں نواز شریف سے ملاقات ، علاج سے غیر مطمئن ،سنگین الزام عائد کردیا

18  فروری‬‮  2019

لاہور (این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ ملک کے تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کا علاج بہتر نہیں ہو رہا جس پر ہمیں تشویش ہے ۔پیر کے روز بھی شہباز شریف نے جناح ہسپتال میں زیر علاج اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے انکی عیادت کی ۔

جبکہ دونوں کے درمیان پارٹی ودیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف ملاقات کے دوران نوازشریف کے علاج سے مطمئن دکھائی نہیں دیئے ۔قائد حزب اختلاف نے میڈیکل بورڈ کے ارکان سے بھی نواز شریف کے ٹیسٹ اور علاج پر صلاح مشورے کیے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کا علاج ہونا چاہیے ان کا علاج بہتر نہیں ہورہا جبکہ میری کمر میں تکلیف ہے اس کا بھی علاج چل رہا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آشیانہ ہاسنگ سوسائٹی کا کیس جھوٹا ہے یہ بات عدالت میں بھی کہی ہے۔قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز بھی اپنے والد کے لئے پرہیزی کھانا لیکر جناح ہسپتال پہنچیں ۔اس موقع پر بد نظمی دیکھنے میں آئی ۔ سکیورٹی گارڈز اور کارکنوں کی دھکم پیل کی وجہ سے ہسپتال کی راہداری کے دروازے کا دروازہ ٹوٹ گیا ۔جبکہ ہسپتال میں موجود مریضوں اور ڈاکٹرز بھی دھکم پیل کی زد میں آ گئے ۔مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی عیادت کر کے صحت بارے دریافت کیا۔  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ ملک کے تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کا علاج بہتر نہیں ہو رہا جس پر ہمیں تشویش ہے ۔پیر کے روز بھی شہباز شریف نے جناح ہسپتال میں زیر علاج اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے انکی عیادت کی ۔جبکہ دونوں کے درمیان پارٹی ودیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…