منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کی ایک اوربڑی خواہش فوری پوری ! سعودی ولی عہد کاپاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہی کرنے کا اعلان

datetime 18  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد نے عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہونے کی وزیراعظم عمران خان کی درخواست مان لی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی امیگریشن اب پاکستان میں ہی ہو گی۔ کراچی میں 29ہزار عازمین حج کی امیگریشن ہو گی جب کہ اسلام آباد اور لاہور سے متعلق بات چیت چل رہی ہے۔

دریں اثناوزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی جیلوں میں قید 2107 پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔ پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی جیلوں میں قید 2107 پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا ۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات عشائیے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب میں قید قیدیوں کے بارے میں درخواست کی تھی۔دوسری جان بوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم بے حد شکر گزار ہیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے جنہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی درخواست پر فی الفور سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔یہ ہمارے لئے بہت بڑی خبر ہے بہت سے پاکستانی خاندان جو عرصہ دراز سے درخواست کر رہے تھے آج ان کی سنی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں اپنی طرف سے پاکستان کی قوم کی طرف سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،اس خبر سگالی اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…