لاہور( این این آئی) ریاست مدینہ کی تقلید کے دعوے ہوا میں اُڑ گئے،پنجاب کے ہوٹلوں میں سر عام شراب کی فروخت زور و شور سے جاری،محکمہ ایکسائز نے لائسنس بھی جاری کردیئے،شراب کی ہوٹلوں میں فروخت کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ درخواست ایڈوکیٹ ندیم سرور نے دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ
محکمہ ایکسائز نے شراب کی فروخت کے لیے نجی ہوٹلوں کو لائسنس جاری کر رکھے ہیں، پنجاب بھر کے نجی ہوٹلوں میں سرائے عام شراب فروخت ہو رہی ہے، شراب کی فروخت سے لوگ نشے کے عادی ہو رہے ہیں،شراب فروخت کرنا آئین کے آرٹیکل 2اور 37کی خلاف ورزی ہے ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ہوٹلوں کے لائسنس معطل کر کے شراب کی فروخت پابندی لگائی جائے ۔