جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اہم وزراء کااسلام آباد کے عام سے ریسٹورنٹ میں کھانا،ڈر تو نہیں لگ رہا؟ عوام کے سوال پر ایسا جواب دیدیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 10  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )کے پی وزیراعلیٰ محمود خان گزشتہ رات اچانک F-8مرکز اسلام آباد پہنچ گئے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی بھی ان کے ہمراہ تھے وزیراعلیٰ نے ایک عام سے ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانا کھایا اور بعد میں پشاوری قہوہ پیا کھانے کے دوران وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید ،وزیراعظم کے مشیر افتخار درانی اور فاٹا کیلئے وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر بھی وہاں پہنچ گئے اسی دوران ہوٹل میں موجود دیگر مہمانوں نے وزیراعلیٰ اور وزراء کو پہچان لیا اور ان کیساتھ سیلفیاں بنائیں عام ہوٹل میں وزیراعلیٰ اور وزراء کو دیکھ کر

لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ایک شخص نے وزیراعلیٰ سے پوچھا یہاں آکر آپ کو ڈر نہیں لگ رہا تو وزیراعلیٰ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اللہ کے سوا کسی اور سے ڈر نہیں لگتا ایک اور شخص نے وزیراعلیٰ محمود خان سے سوال کیا کہ اتنے سے چھوٹے ریسٹورنٹ میں آپ لوگ کیسے آگئے تو وزیراعلیٰ نے جواب دیا کیوں آپ آپ میں اور ہم میں کوئی فرق ہے؟ ہم سب ایک جیسے انسان تو ہیں ایک گھنٹہ سے زیادہ دیر تک لوگوں کے ساتھ گپ شپ کرنے کے بعد وزیراعلیٰ محمود خان وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے ہمراہ روانہ ہو گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…