ڈیل کی خبریں عروج پر،نواز شریف نے اگر ڈیل کرنا ہوتی تو اپنی بیٹی سمیت جیل نہ جاتے،پرویز رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

2  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کی صحت کے حوالے سے لاعلم ہیں نواز شریف نے اگر ڈیل کرنا ہوتی تو اپنی بیٹی سمیت جیل نہ جاتے‘ ہماری تنقید کی وجہ سے ہمیں پی اے سی میں شامل کیا گیا اور تنقید کی وجہ سے ہی منی بجٹ میں ووٹنگ نہیں کرائی گئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عوام میں نواز شریف کی صحت کے معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے ہمیں میڈیا کے ذریعے نواز شریف کی صحت کا علم ہوتا ہے نواز شریف کے ذاتی معالج

ڈاکٹر عدنان بھی ان کی صحت کے بارے میں لاعلم ہیں یہ باتیں تشویش اور فکر مندی میں اضافے کے باعث بنتی ہیں نواز شریف کا علاج انہی ڈاکٹروں کو کرنا چاہیے جنہوں نے سرجری کی۔ نواز شریف نے اگر ڈیل کرنی ہوتی تو انہیں اپنی بیٹی کے ساتھ جیل کاٹنے کی ضرورت نہیں تھی ۔ نواز شریف کبھی ڈیل نہیں کریں گے ہم اس وقت پارلیمانی سیاست کررہے ہیں ہم پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں انہوں کہا کہ ہم ووٹ کے ذریعے عوامی سیاست آگے بڑھانا چاہے تھے انتخابات کے وقت اس سیاست کی ضرورت تھی ہماری تنقید کی وجہ سے ہمیں پی اے سی میں شامل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…