اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ڈی آئی جی پولیس کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ،پولیس اہلکاروں سمیت 14افراد زخمی، متعدد کی حالت تشویشناک،2حملہ آور ہلاک،اضافی نفری طلب کرلی گئی

datetime 29  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)لورالائی میں ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے ، فورسز کی فائرنگ میں 2 حملہ آور مارے گئے۔ منگل کو پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ لورالائی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور فائرنگ کی جب کہ علاقے میں دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی آفس میں فائرنگ سے 14 افراد زخمی ہوگئے جن میں 8 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب ڈی آئی جی کے دفتر میں پولیس میں بھرتیوں کے لیے انٹرویو جاری تھے، واقعہ کے بعد علاقے میں پولیس سمیت دیگر فورسز کے اہلکاروں کی نفری طلب کرلی گئی ، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا جب ڈی آئی جی نثار احمد خان سمیت 15 افسران و اہلکاروں کو بحفاظت دفتر سے نکال لیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آفس میں چار مسلح افراد داخل ہوئے اور فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور مارا گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…