بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے پہلے مرحلے میں کتنے گھر تعمیر کیے جائیں گے اور ان کی قیمت کیا ہو گی؟ اعلان کر دیا گیا

datetime 28  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق قوم سے کیے گئے وعدوں کی ہر صورت تکمیل کرے گی، پنجاب کے تین شہروں میں سستے گھروں کی تعمیر کا آغاز انہی وعدوں کی عملی تکمیل کی جانب ایک قدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد میں بنائے جانے والے سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس کے چیئرمین یعقوب طاہر اظہار اور جنرل سیکرٹری عاطف ایوب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ پہلے مرحلے میں رینالہ خورد (اوکاڑہ)، چشتیاں اور لودھراں میں تقریباً 6000 یونٹس تعمیر کیے جائینگے۔ تین مرلہ ہاؤسنگ یونٹ کے گراؤنڈ فلور کی قیمت تقریباً ساڑھے 17 لاکھ روپے اور فرسٹ فلور کی قیمت ساڑھے 16 لاکھ روپے ہو گی۔ پانچ مرلہ گھر کے گراؤنڈ فلور کی قیمت تقریباً 23 لاکھ روپے جبکہ فرسٹ فلور کی قیمت تقریباً 21 لاکھ روپے تک ہو گی۔ قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والوں کو ڈیڑھ سال کے عرصے میں گھر کا قبضہ دیا جائے گا۔ ہاؤسنگ سکیموں میں تمام بنیادی سہولیات جیسے کہ سکول، اسپتال، کھیل کے میدان، انٹرنیٹ اور دیگر تمام سہولیات بھی مہیا کی جائینگی۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ علاقوں کے وہ درخواست گزار جو بیرون ملک مقیم ہیں، کو 5 فیصد رعایت دی جائے گی۔ ہر سکیم میں ایک ایک ڈونرز بلاک بھی تعمیر کیا جائے گا جس میں پولیس اور فوج کے شہداء کے لواحقین اور بیواؤں کے لیے ڈونرز بلاک بنائے جائیں گے جہاں شہداء کے لواحقین اور بیواؤں کو مفت گھر فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تمام حکومتوں نے بھی عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دینے کے بلندو بانگ دعوے کیے

لیکن ان کی کارکردگی نا ہونے کے برابر رہی۔ آشیانہ سکیم کے تحت صرف 2000 گھر بنائے جا سکے آج اس سکیم کے بنانے والے کرپشن کے الزامات میں پابند سلاسل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ذاتی پسند نا پسند سے بالا تر ہو کر، شفاف طریقے سے اور مجوزہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں عوام کو سستے اور معیاری گھر مہیا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فروری کے اواخر تک نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے دوسرے مرحلے میں سیالکوٹ، چنیوٹ، لیہ اور

فیصل آباد میں 20000 گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں پنجاب کی 9 ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کو بھی اپنے متعلقہ علاقوں میں ایک لاکھ ہاؤسنگ یونٹس تعمیر کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ یہ ٹاسک رواں سال جون تک مکمل کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ وہ پرائیویٹ سکیمیں جن میں سستے گھروں کا کوٹہ موجود تھا اور ان کی تکمیل بوجوہ تاخیر کا شکار ہے، کو پابند کیا جائے گا کہ وہ دو سال کے اندر

سستے گھروں بالخصوص اپارٹمنٹس کی تعمیر کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ دیہی علاقوں کو بھی کسی ہاؤسنگ منصوبے میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب کے دیہی علاقوں کے بے گھر افراد کے لیے رواں سال مارچ میں ایک پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے تحت منتخب دیہات میں تقریباً 50 گھر فی دیہہ بنائے جائیں گے۔ ترجیح ان دیہات کو دی جائے گی جہاں سرکاری زمین پہلے سے موجود ہو گی۔ مذید برآں پنجاب میں

کم از کم تین نئے شہر بسانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جن کے لیے فیزیبلٹی رپورٹس کی تیاری کا کام پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے شروع کیا جا چکا ہے۔ میاں محمود الرشید نے مزید کہا کہ متعدد دوسرے ممالک کے انویسٹرز نے بھی پاکستان میں ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے جو ہمارے لیے نہایت خوش آئند ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی شفافیت کے

حوالے سے ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ موجودہ حکومت ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر ہو کر شفاف طریقے سے اور قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اداروں کو کام نہیں کرنے دیا گیا، جس سے ادارے کمزور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ترقیاتی فنڈز محکمون کو جاری ہونگے، انکی کارکردگی میں واضح فرق دیکھنے کو ملے گا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…