بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آصف زرداری کو نااہل کیاجائے، درخواست گزار کو ہائی کورٹ نے کیا جواب دیا

datetime 28  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (یوپی آئی) سپریم کورٹ کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کردی ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز تحریک انصاف نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ،

پی ٹی آئی کے رکن عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ آصف زرداری نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے، جس کے باعث وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ آصف زرداری این اے 213سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، تاہم اثاثے چھپانے پر انہیں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ سابق صدر نے نیو یارک اپارٹمنٹ، پارکنگ اسپیس اور 2 بلٹ پروف گاڑیاں کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیں، چھپائے گئے اثاثوں کی مالیت 14 کروڑ 37 لاکھ روپے بنتی ہے۔ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں ہیں۔رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے دستاویزات واضح نہ ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے درخواست گزار کو مناسب فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔یاد رہے اس سے قبل آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے بھی رجوع کیا گیا تھا جس پر سپریم کورٹ رجسٹرار نے اعتراض لگاتے ہوئے مناسب فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…