ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ایل جی نے اپنے صارفین کی خدمت میں پیش پیش، کپڑوں کی صفائی کے لیے حیران کن سسٹم متعارف کرا دیا

datetime 28  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنے جدت انگیز اسٹائلر سسٹم سے آراستہ کپڑوں کی بہترین دیکھ کا نیا نظام تیار کرلیا ہے۔ ایل جی کا اسٹائلر بلیک ٹنٹڈ مرر گلاس ڈور نے سی ای ایس نمائش 2019 میں حیران کن کارکردگی پر ایوارڈ بھی جیتا ہے۔ ایل جی مستقبل میں وسیع گنجائش اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ اسمارٹ مرر سے لیس سسٹم جلد پیش کرے گی۔

ایل جی کی اعلیٰ معیار کی اسٹائلر بلیک ٹنٹڈ مرر گلاس ڈور گھر پر جدید ڈیزائن اور بہترین کارکردگی کے ساتھ اس میں کپڑوں کی نفاست سے صفائی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اس کے نئے سیاہ رنگ کے گلاس ڈور سے مہارت کا اظہار ہوتا ہے جبکہ اس میں سہولت کے ساتھ بیک وقت چار کپڑے بشمول دروازے میں پتلونوں کے جوڑے کو ایسے مہارت سے صاف کیا جاتا ہے کہ دیکھنے میں کپڑے ترو تازہ محسوس ہوں۔ اس میں اسمارٹ ڈائگنوسز اور اسمارٹ تھنک فیچرز اپنے صارفین کو تیزرفتار اور بالکل درست انداز سے کارکردگی فراہم کرنے کے لئے گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ اسٹائلر میں ایل جی کی ٹرو اسٹیم ٹیکنالوجی شامل ہے جو کپڑوں میں سے جراثیم اور بیکٹریا کا 99.9 فیصد تک خاتمہ کرتی ہے۔ کپڑوں کی صفائی کے بعد اس میں سے سلوٹیں دور ہوجاتی ہیں اور کپڑوں میں موجود ناخوشگوار بو کا خاتمہ ہوجاتا ہے جبکہ اس میں جینٹل ڈرائی کے آپشن کے ذریعے تیزی سے کپڑوں میں سے نمی کا خاتمہ ہوتا ہے۔ اس میں ہیٹ پمپ ڈرائنگ حرارت کو ری سائیکل کرکے توانائی کا استعمال کم کرتا ہے، اسٹائلر کے اندر نمی زدہ ہوا ہوتی ہے اور پینٹس کریز کیئر آپشن سے کپڑوں کی سلوٹیں دور ہوجاتی ہیں اور کسی طرح سے استری کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ بڑے گھرانوں کے لئے وسیع گنجائش کے اسٹائلر میں زیادہ کپڑے صاف کئے جاسکتے ہیں۔

اس میں لمبے کوٹ لٹکانے کے پانچ ہنگر بھی ہیں جبکہ پتلونوں کا جوڑا بھی ٹانگا جاسکتا ہے۔ ایل جی تھنک کے شیشے سے اپنی سہولت کے مطابق فیشن تجاویز اور ورچوئل فٹنگز کا تجربہ بھی کیا جاسکتا ہے جس سے صارفین کسی اسٹور میں چیکنگ کے لئے کپڑے پہنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی بلکہ وہ کپڑوں کے ساتھ آپ کا عکس دکھا دیتا ہے۔ ایل جی الیکٹرانکس ہوم ایپلائنس اینڈ ایئرسلوشن کمپنی کے

پریذیڈنٹ سونگ ڈائی ہیون نے کہا، “شاندار ڈیزائن اور اعلیٰ معیار کی کارکردگی کے ساتھ نفاست سے بھرپور سیاہ رنگ کے ایل جی اسٹائلر گھر میں کپڑوں کی صفائی کے کام کو بالکل نئی سطح پر لے آتے ہیں ۔ ہم اسٹائلرز کی خصوصیات میں اضافے کے لئے پرجوش ہیں اور نئے صارفین کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ پانی سے کپڑے دھونے اور سکھا کر وارڈ روب میں رکھنے کے انتظام سے بڑھ کر آگے کی نئی چیز ہے۔ “

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…