جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’عمران خان کی شہباز شریف پر تنقید‘حناء پرویز بٹ پھٹ پڑیں ، حیرت انگیز انکشاف کر دیا

datetime 28  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی شہباز شریف پر تنقید بغض اور عداوت پر مبنی ہے۔شہباز شریف کی کارکردگی کی تعریف غیر ملکی ادارے کررہے ہیں۔میاں شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کے عوام کو تین میٹرو بس،اورنج لائن ٹرین ،بجلی کے پروجیکٹس،نئے ہسپتالوں و تعلیمی اداروں کی تعمیر سمیت کئی میگا پروجیکٹس شامل ہیں۔جبکہ شہباز شریف کے مقابلے پر ایک ایسے شخص کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے جس کے باس کوئی اختیارات نہیں ۔پنجاب کو وزیر اعلیٰ

کی بجائے علیم خان،چوہدری سرور اور سپیکر پنجاب اسمبلی چلا رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف کی گورنمنٹ نے پانچ سالوں میں کے پی کے میں ایک بھی ہسپتال اور سکول مکمل نہیں کیا جبکہ پشاور میٹرو بس کی وجہ سے آج بھی پشاور کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے۔شہباز شریف نے جتنی لاگت سے تین میٹرو بس تیار کی اس سی کہی زیادہ لاگت پشاور میٹرو پر آچکی ہیںلیکن ابھی تک یہ منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔موجودہ حکومت اگر پانچ سالوں میں شہباز شریف کے شروع کردہ منصوبے مکمل کرلے تو یہی ان کی کارکردگی ہو گی۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…