اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی پر کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کا ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ ۔سیالکوٹ میں سرکاری قیمتوں کی معلومات کے لیے ایپلیکیشن متعارف کروا دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپ کے ذریعے سے کھانے پینے کی اشیاء کے سرکاری نرخ معلوم کیے جا سکیں گے۔جس کے بعد ناجائز منافع لینے والے دکانداروں کے خلاف ڈپٹی کمشنر کاروائی کرے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا
ہے کہ سیالکوٹ کے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔شہری اس ایپ کے ذریعے سے مصنوعی مہنگائی کی شکایت بھی درج کر سکیں گے۔ابتدائی طور پر ایپ کے استعمال کا آغاز سیالکوٹ سے کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی حکومت نے پاکستان ریلوے ،پاکستان پوسٹ کی ایپ متعارف کرارکھی ہے ۔اس کے علاوہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے بھی شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔