اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ہائی ویز اور موٹرویز پر ارکان پارلیمنٹ سے ٹول ٹیکس کا استثنیٰ ختم کردیا گیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے تحریری جواب میں بتایا کہ ہائی ویز اور موٹرویز پر ارکان پارلیمنٹ سے ٹول ٹیکس کا استثنیٰ ختم کردیا گیا۔وزیر مواصلات مرادسعید نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کا استثنی 7دسمبر2018سے ختم کیا گیا ہے۔ مراد سعید نے کہاکہ
ایمبولینسز، فوج کی تیر والی گاڑیاں اور اعلی عدلیہ کی گاڑیوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔ وزارت مواصلات نے کہاکہ صوبائی و نیشنل ہائی ویز کی پولیس کو بھی ٹول ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔ وزیرتوانائی عمر ایوب نے کہا کہ چھ ماہ دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے 27عام شہری جاں بحق ہوئے۔وزارت توانائی نے کہا کہ بجلی کی دس تقسیم کار کمپنیوں کے 25ملازمین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے ۔