اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خیرات اور صدقات کی رقم میں خردبرد کی ،اہم سیاسی جماعت نے انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 27  جنوری‬‮  2019 |

کراچی (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کٹھ پتلی وزیراعظم عمران خان کی طرف سے میانوالی میں اپنے خطاب کے دوران تاریخ کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم کو تاریخ کا علم ہی نہیں۔ عمران خان کی بدقسمتی یہ ہے کہ عقل بازار میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی انکار نہیں کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید ایوب خان کی کابینہ میں رہے

مگر حقیقت یہ ہے کہ شہید قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے حکومت میں رہتے ہوئے سسٹم کے اندر رہ کر سسٹم کو تبدیل کیا کیونکہ اس وقت نہ ملک کا کوئی آئین تھا، نہ جمہوریت تھی اور نہ ہی پارلیمنٹ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جدوجہد سے ملک میں پارلیمانی نظام نافذ کیااور 1973ء4 کا آئین دیا۔ سعید غنی نے کہا کہ جی ہاں آصف علی زرداری کو جمہوریت کی نگہبانی اور پاسبانی ورثے میں ملی۔ آصف علی زرداری نے 1973ء4 کے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا۔ اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے آئین کو ضیاالحق اور پرویز مشرف کی خباثتوں سے پاک کیا۔ صوبوں کو خودمختاری دے کر اور پارلیمنٹ کو بااختیار بنا کر جمہوریت کی پاسبانی کا حق ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنے نانا شہید اور والدہ شہید کا فلسفہ ورثے میں ملا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وراثت میں اپنے والد کی روایات ملیں جن کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے فارغ کیا تھا۔ عمران خان نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خیرات اور صدقات کی رقم میں خردبرد کی اور اس عمل میں اپنی ہمشیرہ کو بھی شریک واردات رکھا۔ سعید غنی نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ عمران خان طلباء سے خطاب کے دوران علم کی بات کرتے نہ کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کرتے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم مخبوط الحواس ہیں اس لئے وہ بھول جاتے ہیں کہ کونسی بات کہاں کی جائے۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…