اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ آفیسر کے گھر مسلح ڈکیتی کی واردات چار نامعلوم ڈاکو آفیسر کو باورچی سمیت باندھ کر گھر سے 30لاکھ روپے مالیت کی نقدی زیورات سرکاری میڈل پراپرٹی کے کاغذات چھین کر لے گئے پولیس ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہد صدیق نے پولیس کو بتایاکہ چار نامعلوم ڈاکو ان کے
گھر واقع فیزتھری مکان نمبر338 گلی نمبر15میں گھس آئے اورمدعی بمعہ باورچی کو باندھ کر گھرسے 30لاکھ روپے مالیت کی نقدی زیورات سرکاری میڈل جوکہ تاجکستان حکومت کی طرف سے بھی ملا تھا لوٹ لیا ملزمان 25منٹ تک واردات میں مصروف رہے پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تاہم ابھی تک پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی۔