ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کراچی ، پی ایس 94 کے ضمنی انتخاب ،ووٹنگ کا عمل مکمل،حیرت انگیز نتیجہ سامنے آگیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری

datetime 27  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)کراچی کے حلقے پی ایس 94 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔حلقے میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک 97 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے سید ہاشم رضا 12591ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کے اشرف قریشی 6038 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقے میں پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 149 ہے۔

ضمنی الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے جبکہ پولنگ اپنے مقررہ وقت 8 بجے شروع ہوکر 5 بجے اختتام پزیر ہوئی۔یہ نشست ایم کیوایم کیرکن اسمبلی محمدوجاہت کیانتقال کیبعدخالی ہوئی تھی۔ حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 449 ہے جن میں سے 1 لاکھ 36 ہزار 808 ووٹرز مرد اور 1 لاکھ 9 ہزار 641 خواتین ووٹرز ہیں۔ ضمنی انتخاب کیلیے 149 پولنگ اسٹیشنز اور 596 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ اس نشست پر 16 امیدوار میدان میں تھے جن میں تحریک انصاف کے امیدوار محمد اشرف جبار قریشی، متحدہ قومی مومنٹ کے امیدوار سید ہاشم رضا اور پاک سرزمین پارٹی کے محمد عرفان ، مہاجر قومی موومنٹ عامر اختر ، ایم ایم اے کے اسلم پرویز قابل زکر امیدوار تھے۔ایس ایس پی کورنگی سید محمد علی رضا کے مطابق الیکشن کے موقع پر مجموعی طور پر1200سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے ،حلقے میں57پولنگ بلڈنگز میں149پولنگ اسٹیشن ہیں اور تما م اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیاپولنگ بلڈنگ کے اندرونی سیکورٹی رینجرز جبکہ بیرونی سیکورٹی پولیس کے ذمہ تھی پولنگ کے دن 57پولیس موبائلز اور 25موٹر سائیکلیں بھی موجود رہیں ہر پولنگ بلڈنگ میں 2خواتین پولیس اہلکار تعینات تھیں ہر پولنگ بلڈنگ میں10جوان اور ایک افسر تعینات تھاریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کی 4کمپنیوں کے علاوہ100جوان اور25خواتین اہلکار ریزرو پر تھے 10ایس ایچ اوز بھی ڈیوٹی پر مامور تھے۔پولنگ کیلیے الیکشن کمیشن نے 2 ہزار سے زائد انتخابی عملہ مقرر کیا گیاووٹ ڈالنے کے لیے شناختی کارڈ لانا لازمی تھا ، زائد المیعاد این آئی سی بھی قابل قبول تھا۔ ووٹرز کو موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لانے کی اجازت نہیں تھی۔پولنگ اسٹیشنزمیں کیمرینصب کئے گئے تھے۔مرکزی کنٹرول روم ایس پی لانڈھی آفس میں قائم کیا گیا کنٹرول روم کی نگرانی ڈپٹی کمشنرکورنگی نے کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…