لاہور (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جان کو کچھ ہوا تو تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی، علاج میں غیر معمولی تاخیر نواز شریف کی جان کو خطرے میں ڈال سکتی ہے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا سوشل میڈیا پر پیغام، اتوار کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کی طبی تشخیص کیلئے کیے گئے اقدامات تاحال
نامکمل ہیں اور نواز شریف کی طبی تشخیص کے انتظام کیلئے مزید انتظار کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ علاج میں غیر معمولی تاخیر نواز شریف کی جان کو خطرے میں ڈال سکتی ہے ابھی تک نواز شریف نہ ہسپتال میں داخل ہوئے اور نہ ہی ان کے علاج کی بہتر بنایا جارہا ہے اگر نواز شریف کی جان کو کچھ ہوا تو تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی، واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سزاکاٹ رہے ہیں۔