بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں حکومت کو کوئی خطرہ پرویز الٰہی کیساتھ کوئی مسئلہ نہیں، حالات وزیراعلی عثمان بزدار کی وجہ سے نہیں بلکہ کس کی وجہ سے خراب ہیں؟عبدالعلیم خان کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 27  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، چوہدری پرویز الٰہی کیساتھ بہت اچھا ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پولیس ریفارمز ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے اور اسے ہم کر کے دکھائیں گے، اس حوالے سے کمیٹی بنائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان ترقی کرے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کو مثالی صوبہ بنا کر دکھائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار

اچھے آدمی ہیں، ہم سب ان کی ٹیم کا حصہ ہیں، ہم نے عہدوں کے لیے نہیں بلکہ ملک میں تبدیلی کے لیے عمران خان کا ساتھ دیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے خراب حالات کے ذمہ دار سابق وزیراعلی پنجاب ہیں۔انہوں نے صحت عامہ پر توجہ دینے کے بجائے میٹرو اور اورنج لائن پر دی، سابقہ دور میں لگائے گئے بڑے پراجیکٹ سفید ہاتھی بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت اگر خراب ہے تو ہماری دلی ہمدردی ہے، قانون کے مطابق نواز شریف کو تمام حقوق دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…