اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

نوازشریف اور شہبازشریف نے تین میٹروز 90ارب میں بنائیں، آپ نے پشاور میٹرو کے ایک ٹریلین کے کھڈے قوم کو دئیے،وزیراعظم عمران خان کی تقریرپر شدیدردعمل

datetime 27  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل پر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان شہباز شریف پر بات کر نے سے پہلے شہباز شریف جیسی تین میٹرو بنا کردکھائیں، تجارتی خسارہ انتہاء پر ہے، جی ڈی پی کی شرح 5.8 سے کم ہوکر تین فیصد پر آگئی ہے جس سے ہر سال سات لاکھ سے زائد افراد بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف نے تین میٹروز 90ارب میں بنائیں، آپ نے پشاور میٹرو کے ایک ٹریلین کے کھڈے قوم کو دئیے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بتائیں 50 لاکھ گھر اور ایک کڑوڑ نوکری کدھر ہے ،عوام کو بتائیں کہ آپ نے نئے بجٹ 2019میں 1000روپے فی گھر رکھ کے عوام کا مذاق اْڑایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام انتظار میں ہے کہ 200ارب کدھر ہیں جو آپ نے لوٹا ہوا پیسا واپس لانا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ 300ارب ڈالر کدھر ہیں جو آپ نے کہا تھا نوازشریف نے باہر بھیجے ہیں ۔ خواجہ آصف نے کہاکہ سلیکٹڈد وزیراعظم صرف احتساب کے نعرے کے پیچھے چھپ کے وار کر سکتا ہے ،عوام کو بتاؤ کہ پچھلے پانچ ماہ میں 1500ارب روپے کے نوٹ چھاپے ہیں اور بتائیں کس کی جیب میں گئے ہیں ؟۔ خواجہ آصف نے کہاکہ مسلم لیگ کی بنائی ہوئی ایمنیسٹی پہ تنقید کرتے ہو اور ہمشیرہ نے اْسی ایمنیسٹی کی چھتری کے نیچے پناہ لی۔ انہوں ن ے کہاکہ عمران رسیدیں اور منی ٹریل مانگیں جن کے نام پہ آپ نے بے نامی جائیداد بنائی ۔انہوں نے کہاکہ پانچ ماہ میں بدترین ناکامیوں کی وجہ سے ذہنی توازن کھوچکے ہیں ۔ خواجہ آصف ے کہاکہ عمران صاحب یونیورسٹی کے بچوں کو بتانا تھا کہ ان کی حکومت کے پانچ ماہ میں مہنگائی دوگنا ہوچکی ہے،عمران صاحب بچوں کو بتاتے کہ دوائی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا، آٹا، بجلی، گیس کی قیمتیں کہاں ہیں؟بچوں کو بتاتے کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں کتنے پیسوں کی کٹوتی کی، بچوں کی فیسوں میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟

عمران صاحب بچوں کو بتاتے کہ پاکستانی روپے کی قدر اس وقت بدترین سطح پر ہے، 35 فیصد روپے کی قدر میں کمی کرکے ملک پر قرضوں کو بوجھ کتنے ارب بڑھایا؟پی ٹی آئی حکومتوں اپنے دعوؤں کے برعکس پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض لینے والی حکومت بن چکی ہے،عمران صاحب کیوں نہیں بتاتے کہ ان کی حکومت یومیہ پندرہ ارب قرض لے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تجارتی خسارہ انتہاء پر ہے، جی ڈی پی کی شرح 5.8 سے کم ہوکر تین فیصد پر آگئی ہے جس سے ہر سال سات لاکھ سے زائد افراد بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف کی کارکردگی کی عمران خان کے اعصاب پر سوار ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…