اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے حوالے سے عمران خان کے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں زبان سنبھال کر گفتگو کریں۔ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ یونی ورسٹی کے طلباء کو ادھوری تاریخ سے آگاہ کرنا جرم ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ڈکٹیٹر ایوب خان کا راج ختم کیا۔نفیسہ شاہ نے کہاہک ڈکٹیٹرایوب خان کے سب سے بڑے پرستار آج عمران خان خود ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ اسرائیل پر حملہ کرنے کیلئے شہید بھٹو نے
جنگی جہاز بھیجے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ ایوب خان کی ترجیحات کے برعکس شہید بھٹو نے سوویت یونین سے تعلقات استوار کئے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان اگر وزیراعظم ہیں تو یہ شہید بھٹو کی جمہوریت کا سلسلہ ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان کی چیخ وپکار گواہ ہے کہ بھٹو آج بھی زندہ ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ سیاسی تاریخ سے نابلد وزیراعظم پاکستانیوں کے ساتھ مذاق ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ بلاول بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی میراث کے وارث ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ علیمہ خان کو بچانے والے عمران خان 22 خاندانوں کے سلسلے کے وارث ہیں۔