سکھر(این این آئی)سکھرپولیس نے کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، روہڑی میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔سکھر پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے، دہشتگروں کے گروپ نے کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ایس ایس پی عرفان سموں
کے مطابق ملزم کی شناخت علی مور بگٹی کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، بولٹ اور تاریں برآمد کی گئی ہیں۔ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کراچی میں متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ملزم کے دیگر چار ساتھی مفرور ہیں۔ایس ایس پی عرفان سموں نے بتایاکہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔