اسرائیل سے تعلقات اور اس کو تسلیم کرنے کی افواہیں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پالیسی کی وضاحت کردی

27  جنوری‬‮  2019

لاہور (آئی این پی ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی افواہوں کو پروپگنڈہ مہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک فلسطین میں مظالم جاری ہیں ، اسرائیل سے تعلقات کا کوئی امکان نہیں ، اب تو فلسطینیوں کیلئے امریکہ اور یورپ میں بھی آوازیں بلند ہو رہی ہیں، ظلم کو زوال ہے، چاہے کشمیر میں ہو، چاہے فلسطین میں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ جس طرح کشمیر پہ موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اسی طرح فلسطین میں ہونیوالے مظالم جب تک

جاری ہیں، اسرائیل سے تعلقات کا کوئی امکان نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ عوامی امنگوں کو پس پشت ڈال کر کوئی قدم اٹھایا جائے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم بار بار یہ کہہ چکے ہیں کہ اب کسی قیمت پر پاکستان اپنی حیثیت اور طاقت کو دوسروں کے مفادات کیلئے استعمال نہیں کریگا۔ نہ ہم دنیا میں ہونیوالے مظالم پہ خاموش رہیں گے۔ اب تو فلسطینیوں کیلئے امریکہ اور یورپ میں بھی آوازیں بلند ہو رہی ہیں، ظلم کو زوال ہے، چاہے کشمیر میں ہو، چاہے فلسطین میں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…