لاہور( این این آئی ) حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت لاہور میں گھروں کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے برکی روڈ کی بجائے سستی اراضی کی تلاش شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ فیز ون میں لودھراں، چنیوٹ اور رینالہ خرد میں گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔دوسرے فیز میں چنیوٹ، ، بورے والا، لیہ میں قیمت تقریباً فیزون کے تناسب سے سامنے آرہی ہے۔فیصل آباد اورسیالکوٹ میں تین مرلہ گھر کی قیمت 20 سے22لاکھ اورپانچ مرلہ 26سے28لاکھ روپے تک لگائی
جارہی ہے۔لاہورمیں تین مرلے گھر کی قیمت ساڑھے 16سے ساڑھے جبکہ پانچ مرلے گھرکی قیمت 21سے 22 لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔تیسرے فیز لاہور میں برکی اورفیروز پور روڈ پر جگہوں کی نشاندہی ہوئی لیکن برکی روڈ پر زمینوں کی قیمت زیادہ ہونے کی بنا ء پرتین مرلہ گھر25سے 28لاکھ اورپانچ مرلہ گھر 40سے 45لاکھ سے تجاوزکررہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سستے گھرتعمیر کرنے کے لئے لاہور برکی کی بجائے متبادل جگہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔