اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت پورا زور لگاکربھی ذیشان کو دہشت گرد نہیں ثابت کرسکے گی کیونکہ ۔۔! رانا ثناء اللہ نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہاہے کہ آپریشن 100فیصد درست نہیں، ذیشان دہشت گردنہیں تھا ،حکومت پورا زور لگا کر بھی ذیشان کو دہشت گرد ثابت نہیں کر سکے گی ، سی ٹی ڈی افسران کو عہدوں سے ہٹایا جانا محض دکھاوا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ حکومت جتنا مرضی زور لگا لے ،ذیشان کو دہشت گرد ثابت نہیں کرسکے گی ، یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ آپریشن سو فیصد درست نہیں تھا۔  انہوں نے کہا کہ ساری قوم ذیشان کی بچی اور بیوہ کے ساتھ کھڑ ی ہے ، ایک ادارہ ایک ہزار کارروائیاں کرتا ہے تو اس میں غلطی کا احتمال ہوسکتاہے ، یہ غلطی اگر تسلیم کرلی جائے تو شائد ذیشان کی ماں معاف کردے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء4 نے اپنا پورا زور لگا کرذیشان کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ذیشان دہشت گردنہیں تھا اور اس کو پورا زور لگا کر بھی دہشت گرد نہیں ثابت کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کچھ بھی نہیں کرسکے گی جو دکھایا جارہا ہے ، یہ ایک بصری دھوکا ہے ، سی ٹی ڈی افسران کو عہدوں سے ہٹایا جانا محض دکھاوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ ساہیوال میں کوئی موازنہ نہیں ہے ، سی ٹی ڈی کو بہترین تربیت دی گئی ہے اور دہشت گردی کوختم کرنے کیلئے ان کی بہت سی خدمات ہیں ، کارروائیوں میں سی ٹی ڈی کے لوگ شہید بھی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال کے بعد حکومت کوچاہئے تھا کہ اپنی غلطی کو تسلیم کرتے لیکن حکومت نے ظلم کا دفاع کرتے ہوئے مظلوم کو دہشت گرد ثابت کرنا شروع کردیا ، معاملے کوخراب کرنے والے یہ خود ہیں، ان کو اس معاملے پر مستعفی ہونا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…