منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی زیرِ صدارت پھاٹا بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز محکمہ ہاؤسنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (PHATA) ضیاء الدین ستی، جنرل سیکرٹری ہاؤسنگ ٹاسک فورس عاطف ایوب سمیت تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ ممبران کے مشترکہ فیصلے سے 46 ویں بورڈ میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پھاٹا کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پھاٹا ممبر زبیر عمران خواجہ کی سربراہی میں بنائی گئی سب کمیٹی نے اپنی سفارشات بھی پیش کیں۔ وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ بورڈ ممبرز کی مشاورت کے بعد ان سفارشات پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 25 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کے ایک عظیم منصوبہ ہے جسے مناسب انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پھاٹا کی استعداد کار میں اضافہ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے برھانے کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام سے سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد اوکاڑہ کے منصوبوں پر کام آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں سیالکوٹ اور چنیوٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت سستے گھروں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ ان شہروں میں ہاؤسنگ سکیموں کے لے آؤٹ پلانز اور پی سی۔II تیار کیے جا چکے ہیں اور جلد یہاں بھی ترقیاتی کام شروع کر دیا جائے گا۔ بعد ازاں فیصل آباد، بوریوالہ اور لیہ میں ہاؤسنگ منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (PHATA) ضیاء الدین ستی، جنرل سیکرٹری ہاؤسنگ ٹاسک فورس عاطف ایوب سمیت تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…