لاہور (آن لائن) بیدیاں روڈ پر واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی الفلاح ٹاؤن کے سینکڑوں الاٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر ضعیم قادری کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضعیم قادری نے مذکورہ سوسائٹی کا رقبہ مختار عام پر دو افراد کے حوالے کر دیا۔ جو انہیں پلاٹ فروخت کرتا رہا اور اب اس اراضی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ اراضی سمال انڈسٹری کی ملکیت تھی مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اراضی
سمال انڈسٹری کی ملکیت تھی تو اسے کیوں فروخت کیا جاتا رہا ضعیم قادری نے اراضی کا مختار عام اپنے دو افراد کو کیوں دیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سابق صوبائی وزیر ضعیم قادری جو اب مذکورہ اراضی کے حوالے لا علمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ضعیم قادری کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی رقوم واپس دلائی جائے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اراضی اب تک کئی تعمیراتی ہو چکی ہیں اور الاٹی اپنے گھروں میں مقیم ہیں۔