اسلام آباد (آن لائن) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں افسران و اہلکاروں پر مشتمل اغوائبرائے تاوان گروہ کا انکشاف ، شہریوں کو اغوا کر کے 15 لاکھ 80 ہزار روپے تاوان بھی وصول کیا۔ اعلیٰ افسران کی پشت پناہی والے گروہ میں سپیشل برانچ اور پولیس اہلکار شامل ، پولیس نے ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں کے اغواہ برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے افسران و اہلکاروں پر مشتمل اغواہ برائے تاوان کے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جنہیں اعلیٰ افسران کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ سب انسپکٹر آصف حسین ، ہیڈ کانسٹیبل ارشد اور نعیم اختر گروہ میں شامل ہیں۔ ملوث اہلکار بر طرف کے بعد دوبارہ کچھ عرصہ قبل ہی بحال ہوئے تھے اہلکار شکایت موصول ہونے پر مذکورہ شخص کے گھر پر چھاپہ مارتے مذکورہ شخص کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر گاڑی میں بٹھا کر مغوی کو سڑکوں پر گھماتے رہتے اور لواحقین سے تاوان طلب کرتے تھے اہلکاروں نے دو وارداتوں میں 15 لاکھ 80 ہزار روپے بطور تاوان وصول کئے۔ گروہ میں ملوث اہلکاروں میں سپیشل برانچ اورپولیس اہلکار شامل ہیں پولیس نے ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں افسران و اہلکاروں پر مشتمل اغوائبرائے تاوان گروہ کا انکشاف ، شہریوں کو اغوا کر کے 15 لاکھ 80 ہزار روپے تاوان بھی وصول کیا۔ اعلیٰ افسران کی پشت پناہی والے گروہ میں سپیشل برانچ اور پولیس اہلکار شامل ، پولیس نے ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں کے اغواہ برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔