ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیوں کی جاری ہے ؟ سینئر صوبائی وزیر کا وفاق سے شکوہ،کھل کر بول پڑے

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کے باوجود خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا طویل دورانیہ صوبے کیساتھ نا انصافی ہیں۔اسکے علاوہ کم وولٹیج کے مسئلے نے بھی لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔ان خیالات کا انہوں نے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی محمد ایوب خان

کیساتھ گزشتہ روز اسلام آباد میں صوبے میں بجلی سے متعلق مسائل کے حوالے سے ملاقات کے دوران کیا۔سینئر وزیر نے صوبے میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے لئے مختص کوٹے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے،کیونکہ خیبر پختونخوا صوبہ سب سے زیادہ بجلی پیدا کر رہی ہے لیکن بدقسمتی سے صوبے کو بجلی کا اپنا مقررہ کوٹہ نہیں مل رہا ہے۔محمد عاطف خان نے وفاقی وزیر کو صوبے میں کم وولٹیج کے مسئلے سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کم وولٹیج کی وجہ سے لوگ سخت پریشان ہیں۔محمد عاطف خان نے وفاقی وزیر سے صوبے کے دوراز علاقوں تک بجلی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی محمد ایوب خان نے سینئر وزیر کے مطالبات غور سے سنیں اور تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ بین القوامی اداروں کی معاونت سے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو فعال اور مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں اور خیبر پختو خوا سمیت پورے ملک میں ٹرانسمیشن لائن کو بجلی پیداوار کے مطابق بنایا خارہاہے  خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کے باوجود خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا طویل دورانیہ صوبے کیساتھ نا انصافی ہیں۔اسکے علاوہ کم وولٹیج کے مسئلے نے بھی لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…