اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

سابق کانسٹیبل نوید عالم کے قتل بارے وائرل ہونیوالی خبر اور پیغامات ،ڈی پی او ساہیوال نے وضاحت جاری کردی،کیوں نوکری سے نکالاگیا؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 26  جنوری‬‮  2019 |

لاہور (ا ین این آئی) ڈی پی او ساہیوال نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ساہیوال کے کانسٹیبل نوید عالم کے قتل کی وائرل ہونے والی خبراور پیغامات غلط ، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں اور اس مناسبت سے پھیلائی گئی تصویرایک دوسرے شخص عبری ملکانہ کی ہے جسے 23جنوری 2019کو پاکپتن کچہری میں پیشی پر آنے کے موقع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور اسکی ڈیڈ باڈی کی تصویر کونامعلوم عناصر کانسٹیبل نوید عالم قرار دے کر

پنجاب پولیس کے خلا ف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں ۔ڈی پی او ساہیوال کے مطابق کانسٹیبل نوید عالم زندہ ہے اور اسکی سوشل میڈیا پر پولیس افسران پر الزام تراشی کے حوالے سے گردش کرنے والی اس کی ویڈیوز لگ بھگ ایک برس پرانی ہیں جن کا عبری ملکانہ یا اسکی تصویر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ کانسٹیبل نوید عالم نے حال ہی میں ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر ریلیز کی ہے جس میں اس نے اپنے متعلق غلط خبریں پھیلانے والوں کو تنبیہ کی ہے کہ اگر وہ باز نہ آئے تو وہ ان کے خلاف سائبر کرائم کو کاروائی کیلئے درخواست دے گا۔ کانسٹیبل نوید عالم کے مطابق وہ نہ تو سانحہ ساہیوال کا چشم دید گوا ہ ہے اور نہ اس کا اس سانحے کے کسی پہلو کے ساتھ کوئی تعلق ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس ساہیوال کے ساتھ اس کے محکمانہ مسائل کے حوالے سے عدالت عالیہ میں کیس زیر سماعت ہے لہذا اسے بلاوجہ سانحہ ساہیوال کے ساتھ نہ جوڑا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل نوید عالم نمبر1418/Cکے خلاف آٹھ اپریل دوہزار اٹھارہ کوپولیس اسٹیشن ڈیرہ رحیم میں 129پی پی سی کی دفعات 170/171/419/420/468/471کے تحت مقدمہ درج ہوا اور اسے چالان بھی کیا گیا ۔دستاویزات کے مطابق نوید عالم بائیس جنوری 1999کو ساہیوال پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوا ۔ اسکے سروس ریکارڈ میں 16بیڈ انٹریز شامل ہیں

جبکہ اچھی کارکردگی کی ایک بھی اچھی انٹری موجود نہیں ۔کانسٹیبل نوید عالم کو طویل غیرحاضری پر نوکری سے برخاست کیا گیا جس پر اس نے سوشل میڈیا کو اپنے مذموم مقاصدکیلئے استعمال کرتے ہوئے سینئر آفیسرز پر من گھرت الزام لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی اور اہلکاروں میں نظم و ضبط کی پاسداری نہ کرنے اور نافرمانی کا کلچر پروان چڑھانے کی کوشش کی۔ کانسٹیبل نوید عالم کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز لگ بھگ 9/10ماہ پرانی ہیں

جو اس وقت سوشل میڈیا کی سائٹس بشمول فیسک بک ، ٹوئیٹر اور واٹس ایپ گروپس میں بہت وائرل ہوئیں تھیں اور سارا میڈیا اس ایشو سے باخبر ہے لیکن سانحہ ساہیوال کے بعد نامعلوم شر پسند عناصر اسے ایک بار پھر دوبارہ سے سوشل میڈیا گروپس اور واٹس ایپ پر دوبارہ سے وائرل کرنے میں مصروف ہیں اور ایڈٹ کی گئی تصویروں سے یہ تاثر پھیلایاجارہا ہے کہ کانسٹیبل نوید عالم کو مبینہ طورپر قتل کردیا گیا ہے جو کہ بالکل بے بنیاد اور غلط خبر ہے لہذا عوام الناس سے درخواست ہے کہ پولیس کے خلاف اس بے بنیاد پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں اور غلط اطلاعات پھیلانے والے شر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کریں ۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…