منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

فاروق ستار نے اپنی نئی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کردیا،ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو شمولیت کی دعوت

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ جلد اپنی تنظیم کا اعلان کرنے جا رہا ہوں،متحدہ قومی فورم کے نام سے 1986کی ایم کیو ایم بناؤں گا،جس میں شمولیت کے لئے ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو دعوت دیتا ہوں،جو ہندو یاتری یہاں سے ہجرت کر کے بھارت گئے ان کی سیاسی سیٹوں، املاک اور زمینوں پر بھارت سے ہجرت کے پاکستان آنے والے مہاجروں کا حق ہے،سندھ میں متروکہ زمینوں کا مسئلہ حل ہونا چاہئے

اگر یہ حل نہیں ہوتا تو زمینوں کے بدلے ہمیں ہماری سیاسی اقتدار اور اختیار ہمارے مینڈیٹ کے لحاظ سے ہمیں دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ میرے دورے سے بہادرآباد والے اتنے پریشان ہوئے کہ جلسہ کردیا،ہم انہیں جلسوں میں مصروف رکھ کردورے کرتے رہیں گے۔ایم کیو ایم پاکستان کراچی میں توڑ پھوڑ کر کے کراچی کو تباہ کر رہے ہیں،ان کی وجہ سے ایک لاکھ خاندان بے گھر ہوں گئے ہیں۔یہ لوگ تعلیم صحت جیسی سہولتوں سے محروم کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کراچی کے میئر وسیم اختر کو لوگوں نے کام کرنے کا مینڈیٹ دیا تھا کراچی کو تباہ کرنے کا نہیں،میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے کہا کہ جو ناجائز بلڈنگز بن گئی ان کے خلاف کارروائی کرنے میں حصہ نہیں لوں گا جب تک غیر قانونی بلڈنگز بنانے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ کہ کراچی حیدرآباد میں پانی کے مسئلے کو حل ہونا چاہئے،حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینی ہو گئی،اسلام آباد میں بیٹھ کر منی بجٹ سے کچھ نہیں ہونا۔فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف جانے کا فیصلہ اگست میں کر لینا چاہیئے تھا لگتا ہے کچے پھل توڑ لئے گئے ہیں جنہیں ملکی معاملات سنبھالنے کا ادراک ہی نہیں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کل علی رضا عابدی کا چہلم ہے مگر اب تک ان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ،جلد علی رضا عابدی کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…