ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی شہری کی محبت میں گرفتار ہو کر آنے والی آسٹریلوی حسینہ کے ساتھ زندگی کا سب سے بڑا دھوکہ، پیار کے دعوے کرنیوالے نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 26  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر آنے والی 30 سالہ آسٹریلوی حسینہ کے ساتھ پیار کے دعوے کرنے والے نے ہی زیادتی کر ڈالی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی خاتون لارا ہالا کا کہنا ہے کہ سجاد نامی پاکستانی لڑکے نے اسے اپنی باتوں میں پھنسایا اور جب سجاد کی اصلیت کا راز اس پر عیاں ہوا تو اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی،

آسٹریلوی خاتون لاہور کے رہائشی سجاد کی محبت میں پاکستان آئی تھی، اس نے بتایا کہ اس کا رابطہ سجاد سے انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ ہوا جس کے بعد دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے، آسٹریلوی خاتون نے بتایا کہ سجاد نے اسے ایک عالی شان بنگلے کی تصاویر بھیجیں اور بتایا کہ یہ اس کی ملکیت ہے لیکن پاکستان آنے پر اسے پتہ چلا کہ جس گھر کی وہ تصاویر دکھاتا تھا وہ گھر کوئی اور تھا اور یہ گھر کوئی اور ہے۔ لارا ہالا نے آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نوٹروے سے لاء کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ لارا کی دوستی ایک پاکستانی لڑکی ریحانہ سے 2013ء میں ٹرین کے سفر کے دوران ہوئی، لارا نے بتایا کہ سکائپ پر ریحانہ کے گھر والوں سے بھی بات چیت ہونے لگی جو پاکستان میں رہتے تھے، ریحانہ نے ایک بار اپنے رشتہ دار سجاد کا تعارف اس سے کرایا۔ آسٹریلوی خاتون نے بتایا کہ ریحانہ کے خاندان والوں سے بات کرکے مجھے ایسا لگا کہ یہی وہ چیز ہے جس کی مجھے خواہش تھی کیونکہ میرا تعلق ایسی فیملی سے تھا جو میرے بچپن میں ہی ٹوٹ گئی تھی اور اسی وجہ سے میں سجاد کے بہلاوے میں آ گئی، آسٹریلوی خاتون نے بتایا کہ ہماری فیس بک پر آپس میں کئی سال بات چیت رہی، سجاد کہتا تھا کہ وہ لارا کو ہمیشہ خوش دیکھنا چاہتاہے اور اس نے لارا کو دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی وکیل ہے۔ آسٹریلوی خاتون لارا نے کہا کہ جس زندگی کے میں خواب دیکھتی تھی اس نے مجھے ویسی ہی زندگی دینے کا وعدہ کیا تھا اور سجاد نے اس سے کہا تھا کہ اس کے پانچ گھر ہیں اور اس نے سپانش ہاؤس کی خریداری کی رسید بھی اسے دکھائی اور سجاد نے لارا سے کہا کہ جس طرح چاہے وہ اس گھر کو سجاد سکتی ہے،

سجاد نے لارا کے خاندان والوں کو بھی یہی کہا کہ وہ اسے بہت خوش رکھے گا، آسٹریلوی خاتون سجاد کے بھائی کی شادی پر لاہور آئی، اس نے بتایا کہ ان کا گھر تصاویر والا گھر نہیں تھا، اس گھر میں بیس افراد رہتے تھے، آسٹریلوی خاتون نے بتایا کہ آہستہ آہستہ سجاد کی ساری اصلیت میرے سامنے آ گئی اور سجاد نے مجھ پر تشدد کرنا شروع کر دیا، تیس سالہ لارا نے کہا کہ نہ صرف سجاد نے اس کے ساتھ زیادتی کی بلکہ اس کے بھائی نے بھی مجھ سے زیادتی کی کوشش کی۔ آسٹریلوی خاتون نے بتایا کہ ایک مشہور کاروباری شخصیت قیصر رفیق نے اس کی مدد کی اور آسٹریلیا بھیجنے کا ساماں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…