ڈی جی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے علاقے تونسہ شریف میں قصور کے بعد بچوں سے زیادتی کا سکینڈل سامنے آگیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بچے کے لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ متاثرین نے ملزم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا رہا ہے، انیس بچوں کی ویڈیوز ملزم نے بنا رکھی ہیں، ملزم کی
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ تصاویر ہیں جنہیں دکھا کر وہ صلح کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، لواحقین کا کہنا ہے کہ ملزم کا والد پنجاب پولیس بلکہ اسی تھانے میں ہیڈ کانسٹیبل ہے اور وہ صلح نہ کرنے پر دھمکیاں دے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ سلسلہ دو تین سال سے جاری ہے، ملزم اسلام آباد فرار ہو گیا ہے۔ملزم ظفر بزدار کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ تصاویر بھی وائرل ہیں۔