اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

جہادیوں کی تربیت کود پاکستان نے کی،پاکستان کن دوچیزوں کو مد نظر رکھ کر اپنی خارجہ پالیسی تشکیل دیتاہے؟میجر جنرل ریٹائرڈ اطہر عباس نے واضح کردیا

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس نے کہاہے کہ خارجہ پالیسی کی تشکیل میں قومی مفاد کو مدنظر رکھنا چاہیے،جہادی تنظیموں سے پاکستان کو نقصان پہنچا،بھارت افغانستان کے زریعے بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔

ہفتہ کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹیڈیز کے زیر اہتمام’’ پاکستان ڈائیلاگ،، کے عنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل ریٹائرڈ اطہر عباس نے کہا کہ ہمسایوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہر ملک کی خواہش ہوتی ہے۔میجر جنرل (ر) اطہر عباس نے کہاکہ خارجہ پالیسی کی تشکیل میں قومی مفاد کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ خارجہ پالیسی عوامی خواہشات کے برعکس ہو سکتی ہے لیکن قومی مفاد کے برعکس نہیں ہونی چاہیے۔میجر جنرل (ر)اطہر عباس نے کہاکہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر اور افغانستان میں نیٹو فورسز کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوے خارجہ پالیسی تشکیل دینی ہوتی ہے۔ میجر جنرل (ر)اطہر عباس نے کہاکہ ایک وقت میں علاقائی صورتحال کے تناظر میں جہادی تنظیموں کو اسٹیٹ پالیسی کے تحت پروان چڑھایا گیا۔انہوں نے کہاکہ جہادی تنظیموں سے پاکستان کو نقصان پہنچا۔ میجر جنرل (ر)اطہر عباس نے کہاکہ پاکستان کو ان جہادیوں نے بھی نقصان پہنچایا جنکی تربیت خود پاکستان نے کی۔انہوں نے کہاکہ بھارت افغانستان کے زریعے بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ میجرجنرل (ر)اطہر عباس نے کہاکہ کچھ فالٹ لائنز ہیں جنہیں پاکستان اور بھارت کو سمجھنا چاہیے۔ میجر جنرل (ر )اطہر عباس نے کہاکہ آج ہمسایوں کے ساتھ جتنے برے تعلقات ہوں ایک دن انکے ساتھ مذاکرات کرنے ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…