اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) ترجمان وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو ادھار تیل ملنے میں ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان کو اسلامی ترقیاتی بینک سے قرض پر 4.5 ارب ڈالر کا تیل ملے گا اور یہ سہولت 3 سال کے لیے ہوگی جب کہ آئی ڈی پی ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر کا تیل فراہم کرے گا۔ترجمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم ہو چکا ہے
اور دوسرے مرحلے میں 27 کروڑ کا ادھار تیل ملے گا۔ترجمان کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک سے ایل این جی بھی ادھار لینے پر بات چیت جاری ہے۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے ادھار تیل کے معاملات طے پاگئے ہیں، فروری کے وسط سے سعودی عرب سے ادھار تیل مل سکے گا۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے بھی ادھار تیل پر بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔